نئی دہلی ،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے بی سائی پرنیت نے دوسرے دور کا مرد وسنگل مقابلہ جیتنے کے ساتھ ہی سنگاپور اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ وہیں مکسڈ ڈبلز میں بی سمت ریڈی اور اشونی پونپپا کی جوڑی بھی جیت کے ساتھ ہی اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دنیا میں 30 ویں رینکنگ کھلاڑی پرنیت نے غیر سیڈ کھلاڑی چین کے او بن کو ایک گھنٹے 12 منٹ تک چلی جدوجہد کے بعد 21۔15 21۔23 21۔16 سے شکست دی۔ دنیا کے 23 ویں رینکنگ کے چینی کھلاڑی کے خلاف پرنیت کی یہ کیریئر میں پہلی جیت ہے۔ پرنیت کا مقابلہ اب آخری 8 میں تھائی لینڈ کے تانوگساک ساینسومبونسک سے ہوگا۔ دنیا میں 11 ویں درجہ بندی کے تھائی کھلاڑی کا ہندوستانی شٹلر کے خلاف 2۔0 کا ریکارڈ رہا ہے۔ اس کے علاوہ مکسڈ ڈبلز کے میچ میں سمت اور اشونی کی غیر سیڈ جوڑی نے کوریا کے جے کن کم اور لی سو ہی کی جوڑی کو 54 منٹ میں 17۔21 21۔17 21۔16 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنایا ہے۔